نئی دہلی،08 دسمبر / مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے دلی میں پانچ
/ چھ دسمبر 2014 کی درمیانی شب میں ایک نوجوان خاتون پر ایک ٹیکسی
ڈرائیور کے ذریعہ جنسی حملہ کئے جانے کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بیان دیتے
ہوئے کہا کہ ایک جوان خاتون پر 5/6 دسمبر 2014 کی درمیانی شب میں
ایکٹیکسی ڈرائیور کے جنسی حملے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت ہند اس
بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔اس جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کے خلاف
سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے اس واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دسمبر 2014 کی
دیر شام ایک چھبیس سالہ خاتون نے آن لائن کیپ سروس ابیر کے ذریعہ تقریباََ
ساڑھے دس بجے رات ایک ٹیکسی کرائے پرلی، جس کے ذریعہ انہیں وسنت وہار سے
شمالی ضلع کے سرائے روہیلہ تھانے کے علاقے میں جاناتھا ۔(قانونی پہلوؤں
اور رازداری کی غرض سے خاتون کا نام نہیں دیاجارہا ہے۔) یہ خاتون گڑگاؤں
میں کام کرتی ہیں اور وہ اپنے دفتری اوقات کے بعد اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ
وسنت وہار آئی تھیں۔
خاتون نے بتایا کہ ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد انہیں کچھ دیر کے لئے اونگھ سی
آگئی اور جب ان کی آنکھ کھلی تو انہوں نے دیکھا کہ ٹیکسی ایک ویران جگہ پر
کھڑی ہوئی ہے اور
ڈرائیورپچھلی پشت پر ان پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کررہا
ہے۔اس نے چیخنے کی کوشش کی تو ڈرائیورنے اسے چوٹ پہنچانے کی دھمکی دے کر
خاموش کردیا ۔بعد میں اس پر جنسی حملہ کیا گیا ۔اس جرم کے ارتکاب کے بعد
ڈرائیورنے اس خاتون کو تقریباََ ایک بجے شب میں اس کے گھر چھوڑ دیا ۔اس کے
ساتھ ہی اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ یہ بات کسی کو نہ بتائی جائے۔
پولیس کو جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرائے روہیلہ تھانے میں زیر
دفعہ 376/323/506 ایف آئی آر نمبر 1291/14 مورخہ چھ دسمبر 2014 کے تحت
مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس کے فوراََ بعد ہی مجرم کی شناخت اور اس کا پتہ
لگانے کی غرض سے پولیس ٹیمیں تیار کی گئیں اور خاتون کو طبی جانچ کے لئے
بھیج دیا گیا۔جہاں دہلی خواتین کمیشن کے ذریعہ مجاز کی گئی ایک غیر سرکاری
رضاکار تنظیم نے مشورے دئے ۔
زبردست جانچ کے بعد سراغ ہاتھ لگتے ہی ایک شخص کا پتہ لگالیا گیا ،جو
سویفٹ ڈزائر نامی موٹر کار نمبر ڈی ایل ۔آئی وائی ڈی 7910 کا مالک ہے۔ اس
کی یہ گاڑی اوبیر کیپ سروس میں رجسٹرڈ ہے۔یہ گاڑی برآمد کرکے دہلی لے آئی
گئی ہے ، جہاں اس کی باریک بینی سے فارنسک جانچ کی جائے گی۔ مذکورہ مجرم کو
متھرا سے سات دسمبر 2014سے گرفتار کرلیا گیا ، جہاں سے اسے دلی لایا گیا ۔
جہاں اسے آج یعنی آٹھ دسمبر 2014 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔